نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانےکےقریب دھماکاہوا ہے . بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق دھماکےکی نوعیت کےبارےمعلومات لی جارہی ہیں، دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دھماکے والی جگہ کو خالی کروا کر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ بارودی مواد فٹ پاتھ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
دہلی پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ دھماکا شام 5 بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی وجہ سے تین سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق یہ دھماکا وجے چوک سے دوکلو میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے، جہاں پر عسکری تقریب ہونا تھی، اس تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ ، وزیراعظم نریندرا مودی، عسکری چیفس سمیت دیگر اہم لوگوں نے شرکت کرنا تھا۔