کراچی:سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100انڈیکس46385.54پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
کراچی(ویب نیوز)سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہااورکے ایس ای 100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ53.88فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 38ارب61کروڑ39لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 37لاکھ 6ہزار شیئرز کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی دیکھنے میں آئی جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث 46600،46500اور46400پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.49پوائنٹس کے اضافے سے46385.54پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس59.74پوائنٹس کے اضافے سے19318.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 147.41پوائنٹس کے اضافے سے32385پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ182میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب59ارب84کروڑ21لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب98ارب45کروڑ60لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت74.49روپے کے اضافے سے1091.99روپے اورپاک ٹوبیکو69.99روپے کے اضافے سے1669.99روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ700روپے کی کمی سے9800روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص200روپے کی کمی سے 14ہزار 300روپے ہوگئی ۔