کورونا ‘ملک بھر میں مزید34افراد چل بسے ،1599نئے کیسزرپورٹ
اموات 11657 ، فعال کیسز 33182 ہوگئے ،2125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد، صحتیاب ہونے والوں کی شرح91.8فیصد تک پہنچ چکی ہے،این سی اوسی
اسلام آباد (ویب نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے پاکستان بھر میں مزید34مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11657تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے .1599نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ44ہزار813 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا4لاکھ 99ہزار974 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33182تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2125 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1822مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2858تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18344،صوبہ پنجاب9966،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1445،صوبہ بلوچستان191،آزاد جموں وکشمیر359جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ24ہزار101 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ42ہزار651،خیبر پختونخوا62198،اسلام آباد39439،بلوچستان18429،آزاد جموں وکشمیر8369جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4787تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41359تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں 66953، سندھ میں 2 لاکھ 46ہزار437، پنجاب میں ایک لاکھ 57ہزار353، بلوچستان میں18815، آزاد جموں و کشمیر میں8988اور گلگت بلتستان میں4908افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4736افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3992، خیبر پختونخوا میں1897، اسلام آباد میں475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد جموں و کشمیر میں 260فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 79لاکھ32 ہزار196ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 42455نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52اور گلگت بلتستان میں 0.56فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 6فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی۔