پی آئی اے کے 2 میزبان کینیڈامیں غائب
فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی
کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ،ترجمان پی آئی اے
اسلام آباد(ویب نیوز) پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طورپرغائب ہوگئے ہیں۔ایئرہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا علم31جنوری کو لاپتہ ہوا۔ترجمان پی آئی ے نے کہا کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلئیریشن پر کینیڈا جاتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ائیر ہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیرون ممالک میں جا کر فضائی میزبانوں کے غائب ہونے کے بعد فلائٹ سرو س نے نئے اصول متعارف کرا دیئے ہیں۔اب فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور واپسی پر کسٹم کی قانونی کارروائی کے بعد واپس کیا جائے گا۔ہوٹل سکیورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا۔ کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔