وزیراعظم ڈیڈلائن کے مطابق استعفی دینے میں ناکام ہوئے ہیں بلاول زرادری

اسٹبلشمنٹ سیاسی لڑائیوں کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑدے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا ٹوئٹ

اسلام آباد (ویب  نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پی ڈی ایم کی ڈیڈلائن کے مطابق استعفی دینے میں ناکام ہوگئے ہیں،۔اسٹبلشمنٹ اب سیاسی لڑائیوں کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑدے یا خود کو تنازعات میں دھکیلنے کا خطرہ مول لے ۔ٹویٹر پیغا م  میں  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفی دراصل ان کی ناجائز حکومت کے لئے ایک باعزت موقع تھا۔  وزیراعظم باعزت طریقے سے استعفی دے کر آزاد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو آگے بڑھاسکتے تھے۔ اس حکومت نے عوام پر تاریخی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کو مسلط کردیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو اب کٹھ پتلیوں کو ہر صورت میں ہٹانا ہوگا۔ پیپلزپارٹی جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے۔پارلیمان کے اندر اور باہر سے مسلسل مشترکہ کاوشیں یقینی کامیابی کی وجہ بنیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ہمارے پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں زیربحث آئے گا۔سینیٹ انتخابات میں اپنی واضح شکست سے بچنے کے لئے قوانین میں تبدیلی سے حکومتی مایوسی عیاں ہوچکی ہے۔سینیٹ انتخابات ثابت کردیں گے کہ حکومت کی بنیادیں غیرمستحکم ہیں۔اسٹبلشمنٹ اب سیاسی لڑائیوں کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑدے یا خود کو تنازعات میں دھکیلنے کا خطرہ مول لے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صرف وہی حکومت عوام کی خدمت کرسکتی ہے کہ جسے عوام نے منتخب کیا ہو۔