نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
اسلام آباد: (ویب  نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کرالیں، اگر عوام نہیں چاہتے تو میں بھی کہوں گا کہ صوبے نہ بنائیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ملک میں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ تمام چیزیں ری سیٹ ہونی چاہئیں، میری اور بلاول بھٹو صاحب کی رائے ایک جیسی ہے، سسٹم تو سارے کا سارا ٹھیک ہونے والا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی مولانا کے 6 سے 7 لوگوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں، مولانا کو نوٹس جاری نہیں ہوا، اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ ملک میں کرپشن نہیں تو معذرت کے ساتھ کرپشن موجود ہے، جہاں کرپشن ہے اسے تسلیم کرنا اور درست کرنا ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جو قانونی حقوق بنتے ہیں وہ انہیں ملیں گے۔