زمین کے معاوضے کا تنازع، 10 سال مزید انتظار نہیں ہوگا، چیف جسٹس
سرکاری ادارے کی خامیاں عدالت کیوں پوری کرے؟چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کیکول ملٹری اکیڈمی کی توسیع کے لیے زمین کے معاوضے کے مقدمے میں ریمارکس
ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم عام سائل کے ساتھ کیا کریں،میاں گل حسن اورنگزیب
اسلام آباد( ویب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کیوں زمین حاصل کرنے والے ادارے کی خامیوں کو پُر کریں۔ جوقانون کہتاہے اُس پر عمل ہوگا۔ حکومت سے پیسے لئے ہیں کیوں اِس کاحساب نہ کریں ، آئین دونوں طرف بات کرتاہے، حق دیتا ہے توذمہ داریاں بھی دیتاہے۔ میں چاہتاہوں کہ 10سال عملدرآمد میں نہ لگ جائیں۔ جبکہ میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاہے ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم عام سائل کے ساتھ کیا کریں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول، ایبٹ آبا کی توسیع کے لئے 750کنال زمین کی خریداری کے معاملہ پر اورنگزیب خان، محمد ریاض مرحوم کے لواحقین، لعل خان، مسمات انورجان، خان گل خان، غلام مصطفی خان، محمد کریم قریشی، افتخار خان، محمد ہارون اوردیگر کی جانب سے کلیکٹر لینڈ اکوزیشن ایبٹ آباد اوردیگر کے خلاف دائر 9درخواستوں جبکہ ملٹری اسٹیٹ آفیسر ہزارہ سرکل، ایبٹ آباد ، سیکرٹری دفاع، وزارت دفاع ، حکومت پاکستان، اسلام آباداوردیگر کی جانب سے اورنگزیب خان، محمدریاض، ، افتخار احمد، مظہر اقبال، عبدالقیوم خان اور دیگر کے خلاف دائر 23درخواستوں پر سماعت کی۔پرائیویٹ درخواست گزاروں کی جانب سے محمد علی خان، محمد اخلاق اعوان، جنید انور فیصل بن خورشید اور محمد جاوید اقبال ملک بطور وکیل پیش ہوئے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر عمراسلم خان نے پیش ہوکردلائل دیٔے۔ بیرسٹر عمراسلم خان کاکہناتھا کہ 1995میں سب زمین مالکان نے 42لاکھ فی کنال کے حساب سے رقم وصول کرلی جسے پشاور ہائی کورٹ نے 60کنال فی کنال کردیا اور 25فیصد کمپلسری اکوزیشن چارجز اورمالکان کو مکمل رقم کی ادائیگی تک 6فیصد سالانہ کے حساب سے سود اداکرنے کاحکم دیا۔ عمراسلم خان کاکہناتھا کہ اگر معاملہ واپس بھجواناہے تواسے ریفری کورٹ کے پاس جانا چاہیٔے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی کاکہناتھا کہ اگردستاویزات ثابت نہیں ہوئیںتوپھر معاملہ واپس ریفری کورٹ کو جانا چاہیٔے۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ ہم کیوں زمین حاصل کرنے والے ادارے کی خامیوں کو پُر کریں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کاکہناتھا کہ ہم ہرکیس میں موقع دینا ہوگا۔ عمراسلم خان کاکہناتھا کہ میری خامی پُرکرنے کے لئے نہ کریں۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی کاعمراسلم خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم نے وہ دیکھنا ہے جو آپ نے ہمیں دکھایا ہے جو کہ آپ نے خود نہیں دکھایا۔ عمراسلم خان کاکہناتھا کہ 22اپیلیں ہم نے اور9مدعاعلیہان نے دائر کی ہیں، مدعاعلیہان نے پی ایم اے سے رقم وصول کی، وزیر اعظم اسپیشل گرانٹ کے نام سے اضافی رقم بھی مدعاعلیہان نے وصول کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کاکہناتھا کہ ہماری مشکل یہ ہے کہ ہم عام سائل کے ساتھ کیا کریں۔ عمراسلم خان کاکہناکہ مدعاعلیہان نے رقم وصول کرکے قبضہ دیا، 42لاکھ ایک اور 60لاکھ فی کنال الگ وصول کیٔے، فیصلے میں لکھ دیں کہ دونوں رقوم کو شمار کرلیا جائے۔ وکیل محمد اعوان کاکہناتھا کہ ہم نے آج تک ایک پیسہ وصول نہیں کیا۔ وکیل محمد علی خان کاکہناتھا کہ ہم نے کوئی بیان حلفی نہیں دیااور نہ ہی اضافی رقم وصول کی۔ وکیل محمد جاوید اقبال ملک کاکہناتھا کہ کچھ نے رقم وصول کی ہے اور کچھ نے نہیں۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ کیوں 42لاکھ مدعاعلیہان کودیں گے، جو فیصلہ ہواہے اس میں 42لاکھ شامل ہوجائے گا۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ جوقانون کہتاہے اُس پر عمل ہوگا۔چیف جسٹس کاکہناتھا کہ اضافی رقم اسی مد میں وصول کی ہے۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ عائشہ بی بی کیس 2024فیصلے میں جورقم تعین ہوئی ہے ہم اُس کوبرقراررکھیں گے۔ وکیل کاکہناتھا کہ 2005میں 70لاکھ فی کنال دی ہے اور 2016میں 60لاکھ فی کنال دے رہے ہیں۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ 10سال سے اِدھر سے اُدھر جارہے ہیں، ہم 70لاکھ دیں گے۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ حکومت سے پیسے لئے ہیںکیوں اِس کاحساب نہ کریں ، آئین دونوں طرف بات کرتاہے، حق دیتا ہے توذمہ داریاں بھی دیتاہے۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ ہم عائشہ بی بی فیصلے حساب سے دیں گے اور25کی بجائے 15فیصد دیں گے۔ عمراسلم خان کاکہناتھا کہ جو لوگ آئے ہیں اُن لوگوں کودیں۔ چیف جسٹس کاکہناتھا کہ میں چاہتاہوں کہ 10سال عملدرآمد میں نہ لگ جائیں۔ چیف جسٹس کاکہناتھا ہم ساری درخواستیںنمٹارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل اور پرائیویٹ مدعاعلیہان کے وکلاء کوہدایت کی وہ فہرست بناکردے دیں کہ کس کورقم ملی ہے اور کس کونہیں ملی۔ZS
#S




