کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول

ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے، سلیکٹڈ راج قبول نہیں

ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ایبٹ آباد(  ویب  نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا۔ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے، سلیکٹڈ راج قبول نہیں،ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی محروم طبقوں کی جماعت ہے اس جماعت کا تعلق عوام کی تین نسلوں سے ہے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آصف زرداری نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی، بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہیں، سیات دان، بیورو کریسی اور حکومت کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہے انتہائی تیزی کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے، پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں ان مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی طرف بڑھنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے، آج اور کل کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔انہوں نے  کہا کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے آپ مجھے موقع دیں، عوام ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا، پیپلز پارٹی کی مخالف کوئی ن لیگ یا پی ٹی آئی نہیں، اس کی مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا 70 سالہ بابوں کے ہاتھ میں ملک کی حکومت دے دیں؟ ملکی مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کوئی مشکل نہیں بس نیت ٹھیک ہونی چاہیے، ایک نظریہ ایک منشور ہونا چاہیے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمارے پاس مہنگائی اور غربت کو روکنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ابلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل خیبرپختونخوا کا دورہ کررہے ہیں، ہمارے کارکنان نے کنونشن کو تاریخی کنونشن بنادیا، پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ 3 نسلوں سے ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو نام اور حقوق دیئے،ب این ایف سی متعارف کروایا، یہ جماعت غریب اورمتوسط طبقیکی جماعت ہے، ہماری حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کام کیا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم ذوالفقاربھٹو اور بی بی شہید کا خواب پورا کریں گے، موجودہ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، ہم عوام کا مستقبل عوام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے موقع دے،عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ قائد کے نظریے پر چل کر مزدور کو حقوق دیں گے، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہوگا، بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے عوام کی مدد کریں گے، کارڈ سے مدد کی جائے تو دوسرے لوگ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، پیپلزپارٹی مزدورکارڈ لے کر آئے گی، جس کے ذریعے غریب آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور ماڈرن ریاست بنے، پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بیٹھانا ہوگا، ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، آپسی لڑائیاں چلتی رہی تو عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، لاڈلا اگر بننا ہے تو صرف عوام کا لاڈلا بننا ہے، ہمارا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ہی مسئلہ تھا، عوام کا فیصلہ عوام کا ہی ہونا چاہئے، عوام جس کو بھی چنتے ہیں فیصلہ سر آنکھوں پر رکھنا ہوگا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوستوں سے کہتا ہوں کہ اپنا منشور لاکرعوام کی سیاست کریں، ہم پرانی سیاست کو دوبارہ سے قبول نہیں کریں گے، اپنی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اس لئے کہیں اور نہیں دیکھ رہا، پیپلزپارٹی عوام پر یقین رکھتی ہے، ہم اپنی قسمت کافیصلہ عوام پرچھوڑتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور حل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے، پیپلزپارٹی ہر جگہ جا کر اپنے منشور کی بات کرے گی، وفاق میں وزیراعظم اور کے پی کا وزیراعلی جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام پر بھروسہ کر کے الیکشن لڑتی ہے۔