آسلا م آباد (ویب نیوز )
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں واحد ٹیلی کام آپریٹر ہونے کی وجہ سے اپنے قابل ِقدر صارفین کو بہترین خدمات مناسب آفرز کے ساتھ پیش کرنے پر فخر محسوس کرتاہے۔
یو م کشمیر کے موقع پر ایس سی او اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ آفر لے کر آیاہے جس سے صارفین کو کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے انمول حق کے لیے جدوجہد کی بھر پور حمایت کرنے میں مدد ملے گی۔اس پیکج کی بدولت 5 فروری2021 کو SCOM کے آزاد جموں و کشمیر کے صارفین صر ف RS.5/- +tax روپے میں 5000 MBs,5000 SMSاور 5000 آن نیٹ منٹس حاصل کر سکیں گے۔پیکج ایکٹیویشن کے لیے وصول ہونے والے میسج کا رپلائی کریں اور اس خصوصی پیش کش سے فائدہ اٹھائیں۔