نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارتی حکو مت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں 25 جنوری 2021 تک تقریبا 33 لاکھ ہزار ڈومیسائل جاری کر دیے گئے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق امور داخلہ کے بھارتی وزیر مملکت جی کشن ریڈی نے لوکھ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 5 اگست ، 2019 کو جموں وکشمیر میں آئینی تبدیلیاں کی گئیں ، نئے ڈومیسائل رولز بھی نافذ کیے گئے ، نئے ڈومیسائل رولز کے تحت 25 جنوری 2021 تک33 لاکھ80 ہزار234 ڈومیسائل جاری کر دیے گئے ہیں.