سری نگر میں حملہ ، ایک بھارتی فورسز اہلکار زخمی
لشکر مصطفی کا چیف کمانڈر ہدایت اللہ ملک کو گرفتار
جموں(ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں ایک حملے میں بھارتی فورسز اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔۔ سری نگرشہر سرینگر کے متھن نوگام بائی پاس پر سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گیا ۔حملے کے فورا بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ ادھرجموں و کشمیر پولیس کے ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے دعوی کیا ہے کہ لشکر مصطفی، کشمیر میں جیش محمد کی ایک شاخ ہے۔ لشکر مصطفی کا چیف کمانڈر ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کیا گیاہے۔ اس کے پاس سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ۔جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے ہدایت اللہ ملک کو جموں کے کونجونی گنگیال علاقے سے گرفتار کیا گیا