پی ٹی اے کا بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کے لئے ٹوئٹر سے رابطہ
اسلام آباد (ویب نیوز ) پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بارے میں ٹوئٹس کرنے پر پاکستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے کو ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے انکے اکاؤنٹس بلاک اور معطل ہونے کی 369 شکایات موصول ہوئیں۔جائزے کے بعد پی ٹی اے نے ایسے 280 اکاؤنٹس/ہینڈل ٹوئٹر کو رپورٹ کئے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کئے گئے۔
پی ٹی اے نے ٹو ئٹر انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی اثرو رسوخ کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہ صرف پاکستانی صارفین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے بلکہ اپنی ہی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔