بورے والا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

اسلام آباد (ویب نیوز )

گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ ملکر بورے والا میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ ایک نجی رہائش گاہ نزد کنال روڈ بالعقب گورنمنٹ ہائی اسکول / مارکیٹ گگو منڈی بورے والا میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 9 غیر قانونی وی او آئی پی گیٹ ویز، 16 ٹی پی لنک راؤٹرز،9 انٹر نیٹ ڈیوائسز اور دیگر آلات قبضے میں لے لئے گئے۔ موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپہ پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ہی ممکن ہو سکا۔