وفاقی حکومت نے پانچ نئے وفاق المدارس قائم کردیئے گئے
اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی حکومت نے علما کے مطالبے پر پانچ نئے وفاق المدارس قائم کردیئے گئے ۔ وزارت تعلیم نے ایچ ای سی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ مدارس کیلئے سولہ رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری کے بعد وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تحت اتحادمدارس العربیہ پاکستان (دیوبند)، اتحادمدارس الاسلامیہ پاکستان(اہل حدیث)، نظام المدارس پاکستان (بریلوی منہاج القرآن)، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت(اہل تشیع) اوروفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان(بریلوی)کوبورڈ کادرجہ دیاگیا ہے۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے ایک تقریب میں مدارس کے نئے بورڈمیں اسنادتقسیم کیں۔ انہوں نے مدارس کیلئے سولہ رجسٹرڈدفاترقائم کرنیکااعلان بھی کیا،۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری سمیت ملک بھر سے مختلف مکاتب فکرکے سترعلما نے بھی شرکت کی۔مختلف مکاتب فکرکے علما نے اضافی وفاق المدارس کیاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے وہ کردکھایا جوچالیس سال سے نہیں ہوسکاتھا۔علامہ طاہراشرفی کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت نے مدارس کو تعلیم کیساتھ منسلک کیا۔ موجودہ حکومت ناموس رسالت،مساجد اور مدراس کی چوکیدار ہے۔جن مدارس کو وفاق کا درجہ دیا گیا اس کاخیرمقدم کرتا ہوں۔