اور لائیں۔۔ اب سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرچکے ہیں۔ اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام کی نیر بخاری سے گفتگو میں
لیڈ۔۔(سینیٹ الیکشن) شیڈول میں تبدیلی سے معذرت(نامزدیگیوں کا عمل شروع)
جلد بازی میں دیے جانے والا شیڈول سے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو مشکل کا سامنا ہے۔ حکومت کی جلد بازی تو محسوس ہوتی ہے الیکشن کمیشن کی سمجھ سے بالاتر اور سوالیہ نشان ہے۔ فیصل کریم کنڈی
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع، نامزدگی فارم (آج)ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے، ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری، سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی،الیکشن کمیشن
تحریک انصاف نے اعجاز احمد چودھری اور ذیشان خانزادہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد فیصل واوڈا، پا سیف اللہ نیازی، سید شبلی فراز سمیت دیگر کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
یوسف رضاگیلانی اور فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جبکہ سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے
اسلام آباد(ویب نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلیے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے نیئر بخاری سے رابطہ کرکے انہیں اپنے موقف سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری سے رابطے کرکے ان سے سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکام نے نیر بخاری سے گفتگو میں کہا کہ وقت بڑھانے سے متعلق آپ کا خط موصول ہوا ہے تاہم اب سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرچکے ہیں۔ اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام نے نیر بخاری سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن ممکنہ مشکلات کی صورت میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرے گا۔ نیربخاری نے الیکشن کمیشن حکام سے کہا کہ زبانی جواب کے بجائے تحریری طور پر جواب دیا جائے۔ انہوں نے موجودہ شیڈولز پر تحفظات کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان نے الیکشن کمیشن سے سینٹ انتخابات کے جاری شیڈول پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ترجمان فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ جلد بازی میں دیے جانے والا شیڈول سے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو مشکل کا سامنا ہے۔ حکومت کی جلد بازی تو محسوس ہوتی ہے الیکشن کمیشن کی سمجھ سے بالاتر اور سوالیہ نشان ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے دئیے گئے شیڈول سے نہ تو امیدواروں سے درخواستیں لینے اور انٹرویو کرنے کی بھی مہلت نہیں مل رہی۔ امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو دستاویزات اور مکمل کوائف دینے ہوتے ہیں جس کیلے دیا گیا وقت بہت محدود ہے۔ امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کا بھی وقت نہیں دیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان بلاول ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے بورڈ کی جانب سے اسینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے،ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی تجویز ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ترجمان کے مطابق سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔خواتین کی نشستوں پر خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنسا مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ تحریک انصاف نے آئندہ سینیٹ انتخابات کے لئے اعجاز احمد چودھری اور ذیشان خانزادہ کو بھی پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر آبی وسائل محمد فیصل واوڈا، پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سید شبلی فراز سمیت دیگر کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے ۔ جمعہ کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔سندھ سے فیصل واڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔پنجاب سے سیف اللہ نیازی،ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر سید علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ شام پارٹی سے جاری بیاں میں کہا گیا ہے سینیٹ انتخابات کے لئے اعجاز احمد چودھری اور ذیشان خانزادہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔جے یو آئی نے دوصوبوں سے امیدواران کو سینیٹ انتخابات کے لئے فائنل کرلیا۔جمعیت علما اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا،بلوچستان سے دس امیدواران کو سینیٹ انتخابات کے لئے فائنل کرلیا۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کیلئیمولانا عطا الرحمان اور طارق خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کے پی کے سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر زبیرعلی، خواتین کی سیٹ پر نعیمہ کشور، اور اقلیتی نشست پر رنجیت سنگھ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری، خلیل احمد بلیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کامران مرتضی، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر، اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔