اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان
جاپان کی میواکی تکنیک کی طرزپرشہری شجرکاری کا آغازکردیا،وزیر اعظم
اسلام آباد(ویب نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے جاپان کی میاواکی تکنیک کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10 گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔