کراچی (ویب ڈیسک)
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1824 ڈالر پر پہنچ گئی، جب کہ ہفتے کے روز پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 95 ہزار 379 روپے پر پہنچ گئی۔