وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت اے جی پنجاب آئی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے:اے جی پنجاب
پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پنشنرز سہولتی مرکز کا آغاز مارچ سے کر دیا جائے گا
لاہور (ویب نیوز) اکائونٹینٹ جنرل پنجاب عبدالغفور خان نے اے جی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کے احکامات کے مطابق اکائونٹینٹ جنرل پنجاب کا دفتر انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے سہولیات کو بہترطریقہ سے اداکر رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو اے جی آفس میںاپنی تنخواہ پینشن اور دیگرمعاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے میںمددمل راہی ہے ۔ کمپیوٹرائزڈLPCکااجرا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس سے سٹاف سے براہ راست رابطہ کا خاتمہ ہو گا۔ اے جی آفس میں ہونے والے کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور مختلف نوعیت کے سرکاری کاموں کے حل کے لئے مدت معیاد مقرر کی گئی ہیں۔پہلی کھلی کچہری میں اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے پچاس سے زائد سائلین کے مسائل کو سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔جن سائلین نے اکائونٹینٹ جنرل پنجاب کے سامنے اپنے مسائل رکھے ان میں سے 18ملازمین کے تنخواہوں، 15جی پی فنڈاور 7پینشنرزسے متعلقہ تھے ۔اکائونٹینٹ جنرل پنجاب نے مزید بتایا کہ ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقاد کیاجا ئے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ پینشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے لئے پینشنرز سہولتی مرکز کا آغاز مارچ کے مہینے میںکر دیا جا ئے گا۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میںاے جی آفس کے ذیلی دفترکے قیام کے لئے اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اکائونٹینٹ جنرل جنوبی پنجاب کوبہاولپورمیں تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزیدبرآں اے جی آفس کا عملہ ہمہ وقت سہولیات کی بر وقت اور معیاری انداز میں فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔کھلی کچہری میںاے جی پنجاب کی سربراہی میں ڈی جی(DAOs)کے ہمراہ ایڈیشنل اے جی (ایڈمن) محمودلطیف اور ایڈیشنل اے جی (پے رولز) ڈاکٹر زاہد حبیب بھٹہ کے علاوہ شہزادی عندلیب ڈپٹی اکائونٹینٹ جنرل پے رولز، ڈپٹی اکائونٹینٹ جنرل ہمایوں صاحب اور ڈپٹی اکائونٹینٹ جنرل ارشد صاحب ، نئیرلطیف صاحب اکائونٹس آفیسر، شہزاد ثاقب بٹ اکائونٹس آفیسر اور دیگر افسران نے بھی بھرپور شرکت کی