کراچی:ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ شہری سندھ کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔فیصل سبزواری
ہمیں مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجی گئی کابینہ سفارشات میں نئی مردم شماری جلد کروانے کی تجویز ہے

کراچی(ویب  نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ شہری سندھ کے احساس محرومی کو دور کیا جائے  ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف مشترکہ طور پر مردم شماری کے نتائج پر تحفظات رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجی گئی کابینہ سفارشات میں نئی مردم شماری جلد کروانے کی تجویز ہے۔ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے نئے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کی جائے جس پر اتفاق ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوکیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر حفیظ شیخ کی سربراہی آنے والے پی ٹی آئی کے وفدسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔  پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر سے ملاقات کی۔ ۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفد کے ساتھ تمام نکات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک حلیف جماعت کی حیثیت سے ہم نے اپنا اصولی موقف رکھا ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مشترکہ نکات پر گفتگو کی ہے اور اتحاد سے ہی مل جل کرمسائل کو حل کیا جاسکتا ہے آج کی ملاقات میں سینٹ کے انتخابات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی تحریک انصاف کی خواہش ہے کہ سینٹ کے اننتخابات شفاف طریقے سے ہوں لیکن سندھ کی صوبائی حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہے جس کا ہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بندوبست کریں گے تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ جمہوریت کی قدر کی ہے ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر حفیظ شیخ نے صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے الیکشن یں بڑا جوش و خروش نظر آرہا ہے لیکن اس الیکشن میں کوئی خرید و فروخت نہ ہو پوری کوشش کریں گے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کر کے کوئی بھی حکومت خوش نہیں ہوتی بلکہ مجبوری اور معاشی حالات کے سبب آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑتا ہے کراچی میں اگر ملازمتیں پیدا کرنی ہے تو کاروبار کو بڑھانا ہوگا۔قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر PTIکے وفدنے  وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی  اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر، وفاقی وزیر ورکن رابطہ کمیٹی سید امین   الحق، فیصل سبزواری،خواجہ سہیل منصور، زاہد منصوری موجود تھے۔ جبکہ پی ٹی آئی  کے وفد میں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر میاں محمد سومرو، رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے ایک اعلی سطحی وفد نے اتوار کوراجہ ہاؤس میں حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وفد میں عبد الحفیظ شیخ،میاں محمد سومرو،اسد عمر،فردوس شمیم نقوی اور دیگر موجود تھے جبکہ جی ڈی اے کے وفد میں سید صدرالدین شاھ راشدی،سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،سردار عبدالرحیم،ایم ہی اے عارف مصطفی جتوئی،عرفان اللہ مروت اور دیگر شامل تھے،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید صدرالدین شاھ راشدی نے کہا آج کی ملاقات میں یے طئع پایہ  ہے کہ پی ٹی آئی جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گے،ہمارے ووٹ بڑھیں گے کم نہیں ہونگے،5 سیٹیں ہماری ہیں،جس میں تین جنرل،ایک ٹیکنوکریٹ اور لیڈیز سیٹ شامل ہے،عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سینیٹ ایوان بالا ہے،کسی کو برا بھلا اور لین دین کے سوا شفاف ماحول میں ہو،اور ہر میمبر اپنی پارٹی سے وفادار رہتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے،اور ایسے انداز میں الیکشن ہوں کہ پاکستان پر فخر ہو،انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ڈالر کو جان بوجھ کر نیچے رکھا گیا تاکہ پاکستانی باہر کی چیزیں پسند کریں،جب کسی بھی ملک کے پاس ڈالر نہیں ہونگے تو کیسے شہریوں کی ضروریات پوری ہونگی مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اور سخت فیصلے کرنے پڑے ،انہوں نے کہا کہ بیرونی خسارہ اب مثبت ہوگیا ہے،عالمی سطع پر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو ہمیں بھی بڑھانی پڑی ،ماضی کی حکومتوں نے اتنے قرضے لیے جنہیں اتارنا ہے،عوام کو قیمت کے بوجھ سے کے لیے سبسڈی دی جارہی ہے،
#/S