امریکہ میں اموات 514996، بھارت میں156598ہو گئیں
کیسز8کروڑ82لاکھ33ہزارسے متجاوز،8کروڑ 82 لاکھ 33 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2496650ہو گئیں ،کیسز8کروڑ82لاکھ33ہزارسے تجاوز کر گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 514996،کیسز2کروڑ88لاکھ 97ہزارسے بڑھ گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں156598ہو گئیں ،کیسز1کروڑ10لاکھ 29ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں 84047افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد41لاکھ89ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں ہلاکتیں248646ہو گئیں ،کیسز1کروڑ2لاکھ60ہزار ہو گئے ۔برطانیہ میںاموات121305جبکہ کیسز41لاکھ34ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میں85044افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ،کیسز36لاکھ29ہزارہو گئے ۔سپین میںاموات68079ہو گئیں،کیسز31لاکھ61ہزار ہو گئے ۔اٹلی میںہلاکتیں96348ہو گئیں اور کیسزکی تعداد28لاکھ32ہزار تک پہنچ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 82 لاکھ 33 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 17 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔