مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی آباکاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور بے حرمتی کی. غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کئی یہود آباد کارتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔۔اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغارکے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصی میں جمع ہوگئی۔فلسطینیوں نے یہودیوں کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔