مقبوضہ بیت المقدس ‘ اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی
دھاتی گولیاں، آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے

مقبوضہ بیت المقدس(ویب  نیوز)

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد حربوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں العیسویہ کے جنوب میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیںہوئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے عیسویہ فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں3فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے العیسویہ میں برف سے کھیلتے بچوں پر دھاتی گولیاں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ تین بچے دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے اس موقع پر العیسویہ سے محمود سعید عبید اور الطور سے احمد سامی ابو سبیتان کو حراست میں لے لیا۔ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایک ایمبولینس پربھی فائرنگ کی۔ اسرائیلی فوجیوںنے الخلیل شہر میں یطا کے مقام پر برف سے کھیلتے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ان کی شناخت 19 سالہ نزار ناصر غلمہ، 18 سالہ احمد سعید الرجبی، 21 سالہ فہد عطا احریز اور 20 سالہ امجد جمیل الادھمی کے ناموں سے کی گئی ۔ادھر جنوب مشرقی یطا میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 60 سالہ فلسطینی ابراہیم عہد الفقیر کی گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔