نیسلے پاکستان نے مالی سال 2020کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
لاہور (ویب نیوز )
نیسلے پاکستان نے مالی سال 2020 کیلئے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 118.8 بلین روپے آمدن کا اعلان کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث غیر معمولی صورتحال کے باوجود کمپنی بلا رکاوٹ سپلائی اور مصنوعات کی دستیابی، جدت طرازی اور تزین و آرائش کیلئے کئے جانے اقدامات، عدی تقسیم میں توسیع اور برانڈز میں سرمایہ کاری کے ذریعے آمدن میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔ اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات، اصلاحی منصوبوں اور قیمتوں کے تعین کی مدد سے منافع بہترہوا۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں کیا گیا۔
2020 میں کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا جس کے پاکستان سمیت پوری دنیا میں منفی اثرات مرتب ہوئے۔ نیسلے پاکستان نے کوروناوبا سے نمٹنے کیلئے قومی جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے کمزور طبقات کی معاونت کے اپنے عزم کو مزید آگے بڑھا یا اور ان مشکل حالات میں متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 4 ملین سے زائد طاقت اور غذائیت سے بھر پور مصنوعات کا عطیہ کیا۔
کمپنی تسلسل کے ساتھ جدت طرازی اور تزین و آرائش کے ذریعے اپنی منصوعات کی اساس کو بڑھا کر صارفین کے معیار زندگی کو مثبت انداز میں بلند کرنے کے اپنے وژن پر کاربند ہے۔ 2020 میں لانچ کی جانے والی مصنوعات میں ملک پیک بٹر(سالٹڈ اینڈ انسالٹڈ)، نیسلے فروٹا وائٹلز قلندری آنار، نیس کیفے آر ٹی ڈی چلڈ موچا، سیرلیک ریکور، سیرلیک نیچر سلکشن، لیکٹوجن ازینشلز، NAN 2&3، ڈوسیلو ڈیزٹ مکس، ایوری ڈے کرک چائے 3-1، نیس کیفے آئس اور نیسلے پیور لایف (5جی ایکٹو) شامل ہیں۔