کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کی کمی سے 45593.43پوائنٹس کی سطح پر آگیا
کراچی(ویب نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو اتار چڑھا ئو کے بعدد مندی غالب آگئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کی کمی سے 45593.43پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ70.54فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو43ارب57کروڑ4لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت سے23.24فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو روبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46014پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباو بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45088.58پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس271.59پوائنٹس کی کمی سے 45593.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس117.19پوائنٹس کی کمی سے 19055.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 166.90پوائنٹس کی کمی سے 31269.25پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر412کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 297میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب7ارب14کروڑ80لاکھ روپے سے گھٹ کر81کھرب63ارب57کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںیونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 450روپے کے اضافے سے 14ہزارروپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت83.98روپے کے اضافے سے 2750روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس48.67روپے کی کمی سے 974روپے اورخیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت37.67روپے کی کمی سے 464.68ہزار روپے ہوگئی ۔