کراچی (ویب نیوز)

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان رہا ۔انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 117 پر آ گیا۔