قومی اسمبلی کی 2 ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12، 12 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہو گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سینیٹ انتخابات بدھ کو ہونگے، تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ قومی اسمبلی کی 2 ، کے پی کے اور بلوچستان کی 12، 12 جبکہ سندھ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہو گا جبکہ پنجاب سے تمام سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کرانے کیلئے اپنی تمام ترتیاریاں مکمل کر لیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام مکمل ہو گیا، جنرل نشست کا بیلٹ پیپر سفید، خواتین کا پنک، ٹیکنوکریٹ کا سبز اور نان مسلم کا بیلٹ پیپر پیلے رنگ کا ہوگا۔ سینیٹ میں اصل مقابلہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور پی ٹی آئی کے امیدوارعبدالحفیظ شیخ کے درمیان ہے ۔