پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا شریف اور زرداری ارب پتی بن جائیں ، کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا
خفیہ بیلٹ کا مقصد حفیظ شیخ کو ہراناتھا، الیکشن کمیشن ایجنسیزسے بریفنگ لیں، پتا چلے گا اس الیکشن میں کتنا پیسا چلا ہے
نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کرملک سے باہربھاگا ہوا ہے، فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے
ایک زرداری سب پربھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے، خفیہ بیلٹ کا مقصد حفیظ شیخ کو ہراناتھا، الیکشن کمیشن ایجنسیزسے بریفنگ لیں، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلا ہے،میری ساری پارٹی میرا ساتھ چھوڑدے پھربھی تنہا لڑوں گا، کپتان ہوں آخری گیند تک لڑنے والا ہوں اور آخری گیند تک لڑوں گا۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہرمشکل وقت اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظرآئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، پارٹی جب مضبوط ہوتی ہے تومشکل وقت سے نکلتی ہے، قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تومرجاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اورزرداری ارب پتی بن جائیں۔ اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پردل سے تکلیف ہوئی۔ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا، اس سے مجھے اورصدمہ ہوا۔ اگریہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے، ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلئے پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ خفیہ بیلٹ کا مقصد حفیظ شیخ کو ہراناتھا، الیکشن کمیشن ایجنسیزسے بریفنگ لیں، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلا ہے، گیلانی کے وزیراعظم بننے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں پتا چل جائے گا، ہمارے اراکین کوفون کیے گئے، ووٹ کے بدلے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری دنیا بھرمیں 10 پرسنٹ سے مشہورہے، اس پرفلمیں بنی ہوئی ہیں، کہا جاتا ہے ایک زرداری سب پربھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں، قوم کواخلاقی تباہ کیا، کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔ نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کرملک سے باہربھاگا ہوا ہے، واز شریف لندن میں بیٹھ کر پیسے چلانے کے منصوبے بنا رہے ہیں،فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے۔ پیپلزپارٹی اور (ن)لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا۔ یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا۔عمران خان نے کہا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا، نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کے کیسز عدلیہ اورنیب میں ہیں، میرا ان پر کوئی کنٹرول نہیں، عدلیہ اور نیب کو ان مقدمات میں سزا کے لیے جو مدد چاہیے فراہم کریں گے، میری ساری پارٹی میرا ساتھ چھوڑدے پھربھی تنہا لڑوں گا، کپتان ہوں آخری گیند تک لڑنے والا ہوں اور آخری گیند تک لڑوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ (ن)لیگ کے دور میں آئے، اپوزیشن کا ایک ہی ایجنڈ اہے کہ ان کو این آر او دیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ روپیہ گرتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، اگر ہم پر پابندیاں لگ جاتیں تو آپ سوچ نہیں سکتے ملک میں کیا حال ہوتا، اپوزیشن نے جلسے کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا شہزادہ اورشہزادی آ گئے ہیں ان کو جدو جہد کا پتا ہی نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں معاشی چیلنجزکا سامنا ہے، ہم نے ایکسپورٹ پرتوجہ دینی ہے، ملک کومشکل صورتحال سے نکالنے پر اسدعمر اورٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مہنگائی کا مجھ پربہت پریشرہے، احساس پروگرام کے ذریعے عوام کو اپروچ کریں گے، کوئی بھوکانہ سوئے کی مہم شروع کرنے والا ہوں۔ ہماری کوشش ہے کہ نچلا طبقہ کیلئے سبسڈائزچیزیں ملے۔ پاکستان کوترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن اصلاحات میں الیکٹرک مشینیں لا رہے ہیں اور ملک میں دھاندلی سے بچنے کے لیے الیکٹرک مشینوں کا استعمال کریں گے۔