ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)
مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کی تمام آبادی کو اسی سال ہیلتھ کارڈ جاری کردیئے جائیں گے اور اس کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرایا جاسکے گا جس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ یہ سہولت ملکی کی تاریخ میں پہلی بار مل رہی ہے اور میرے خیال میں ترقی یافتہ ممالک کے عوام کو بھی یہ سہولیات میسر نہیں ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے عوام کو دی ہے اور اب تک صوبہ کے80 لاکھ افراد کو انصاف صحت کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے شاہ جمالیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالی والا میں فری آئی کیمپ کا جائزہ لیا ڈاکٹرز اور منتظمین سے ملاقات کے ساتھ آئی کیمپ میں فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شاہ جمالیہ ٹرسٹ نے مستحق افراد کے لیے آئی کیمپ لگا کر احسن اقدام کیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پانچ سو سے زائد مستحق افراد کو آپریشن اور ادویات کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ آئی کیمپ میں تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔