وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا
قرآن سے رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے
قرآن مُردوں کے لئے نہیں، زندوں کے لئے ہے،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی
لاہور (ویب نیوز) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے درجہ شہادت الثانویہ العامہ سے شہادة العالمیہ تک کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا علان کردیا ہے۔ نیز حفظ القران ،تجوید و قرات اور پیش نمازی کے ضمنی امتحانات 2020ء کابھی اعلان کردیا گیاہے۔ نتائج کو وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ wmshia.comپر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔وفاق کی طرف سے جاری اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ ری چیکنگ کی درخواستیں ایک ماہ کے اندر ناظم امتحانت کے نام مقررہ فیس کے ساتھ بھجوائی جاسکتی ہیں۔جبکہ مدارس کو بھی گزٹ کی فوٹو کاپی بذریعہ ڈاک بھجوائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اپنے خطابات ،خطباتِ جمعہ اور مجالس میں ہمیشہ قرآن فہمی پر زور دیتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ قرآن سے کسی بھی طرح کا تعلق،رابطہ، اُنس ،محبت ہر مسلمان کے لئے لازم اور باعثِ سعادت ہے۔قرآن مجید کو دیکھنے اور تلاوت سے لے کر حفظ کے تمام مراحل اللہ کی اطاعت و رضا کے عین مطابق ہیں لیکن اصل فائدہ تب ہے جب ترجمہ سے آشنائی اور غور و فکر کی عادت بھی ہو۔وہ ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ قرآن مُردوں کے لئے نہیں، زندوں کے لئے ہے،قبرستانوں میں نہیں، گھروں میں پڑھنے اور عمل کرنے کے لئے نازل ہوا ہے۔