اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمارجاری کیے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 43 افراد جاں بحق ایک ہزار786 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اب تک 13 ہزار324 اموات ہوئیں جب کہ تاحال صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 216 ہوگئی۔
ملک بھرمیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 425 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، پنجاب ایک لاکھ 79 ہزار، خیبرپختونخوا 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، اسلام آباد 46 ہزار 229، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار673 رپورٹ ہوئے۔