ایس کام اسکریچ کارڈ اب اسلام آباد/راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بھی دستیاب
راولپنڈی (ویب نیوز )
سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ایس کام صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اسکریچ کارڈز کی دستیابی کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے اب ایس کام صارفین اسلام آباد/ راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں یوفون کی منتخب آؤٹ لیٹس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کی فراہمی کے بعد ایس کام صارفین آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں باکفایت ریٹس پر آسانی کیساتھ اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکیں گے۔ ایس سی او ہمیشہ سے اپنے صارفین کی آسانی اور سہولت یقینی بنانے کیلئے کوشاں چلا آرہا ہے۔
اس سہولت کے علاوہ ایس سی او کے صارفین الفا ایپ استعمال کرتے ہوئے ایس پیسہ موبائل والٹ کے ذریعے اپنا بیلنس بھی ریچارج کر سکتے ہیں۔ ایس پیسہ موبائل والٹ اکاؤنٹ کسی بھی موبائل نیٹ ورک سے کھولا جا سکتا ہے اور یہ صرف ایس کام صارفین کیلئے محدود نہیں ہے۔ایس پیسہ موبائل والٹ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے ابھی اپنے انڈرائڈ / آئی او ایس ڈیوائسز پر الفا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ایس کام کی سہولیات و خصوصیات سے مستفید ہونے کیلئے ایس پیسہ والٹ اکاؤنٹ بنائیں۔
متعلقہ شہر میں یوفون کی منتخب آؤٹ لیٹس کے بارے میں معلومات ایس سی او کی آفیشیل ویب سائٹ یا ایس سی او ہیلپ لائن 111-726-726 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔