بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں 1 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب
کراچی (ویب ڈیسک)
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا، قرضے کی مالیت پانچ کروڑ تک کردی گئی ۔ رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت خوشی ہے ای کامرس کے شعبے میں 1 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی، سٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی، سٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانی پاکستانی بینکوں میں اکائونٹ کھول رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد پاکستانی سو ممالک سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں شامل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹارٹ اپ کو دیگر ممالک میں ہولڈنگ کمپنیاں کھولنے کی اجازت دی گئی، 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے، خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی کمپنیوں سے سروس لینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس میں ہم نے اداروں کو سستے قرضے دیئے، نئے منصوبے اور منصوبے کو پایا تکمیل کو پہنچانے کے لیے دس سال کے لیے قرضے دیئے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر عفت ظفر کو فائونڈر صحت کہانی کی جانب سے تقریب سے خطاب کے دوران کہا گیا ہے کہ ہمیں خواتین کو آگے لانا ہے، خواتین کی صحت اور مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر عفت ظفر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیلی ہیلتھ میڈیسن کو بہت فروغ ملا ہے، ہمارے 35 ای کلینکس موجود ہیں۔