اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاک بھارت بیک ڈور رابطے رنگ لے آئے جب کہ دونوں ممالک میں برف پگھلنے لگی۔
پاک بھارت سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت آبی مذاکرات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں اور 23مارچ کو پاک بھارت آبی وفود میز پر بیٹھیں گے، کامیاب سفارتی پیش رفت کے بعد پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا نئی دلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے دو روزہ اجلاس کا انعقاد 23اور24مارچ کو نئی دلی میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق انڈس واٹرکمشنر سید محمد مہرعلی شاہ اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا یہ اجلاس 116واں اجلاس ہو گا اور دو برس کے التواء کے بعد ہو رہا ہے، گذشتہ اجلاس دو سال پہلے لاہور میں منعقد ہوا تھا۔کورونا پاک بھارت تناؤ و دیگر عوامل کے باعث دو برس اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔