نئی دہلی (ویب نیوز)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے  حکومت پاکستان  کے ٹوئٹر اکاونٹس   کو بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔،حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹس پر کی گئی پوسٹس ایک بار پھر بھارت میں نظر نہیں آئیں گی۔ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے عدالتی حکم پر حکومت پاکستان کے اکاونٹس کو بھارت میں بلاک کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاونٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔ حکومت پاکستان کا اکاونٹس امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہیں ۔ پاکستانی  یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا ہو۔ اس سے قبل جولائی 2022 میں بھی حکومت پاکستان کے  ٹوئٹر اکاونٹس  بند کیے گئے تھے جنہیں بعدازاں  دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔جون 2022 میں بھی بھارت نے پاکستانی سفارت خانوں کے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اگست 2022 میں بھی بھارت نے 8 یوٹیوب نیوز چینلز کو بلاک کر دیا تھا، جن میں سے ایک پاکستان سے کام کرتا تھا جبکہ فیس بک اوکانٹس کو کشمیریوں کی آواز اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے جرم میں بند کردیئے گئے تھے۔اب تک مجموعی طور پر بھارتی حکومت نے 100 یوٹیوب چینلز، 4  لاتعداد فیس بک پیجز، 5 ٹویٹر اکاونٹس اور 3 انسٹاگرام اکانٹس کو بلاک کر دیا ہے۔