نئی دہلی (ویب ڈیسک)
زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں، کسانوں پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا۔ امریکی سینیٹر باب مینڈز نے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلیکن سے کسانوں کا معاملہ بھارت سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی کسانوں کے احتجاج کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے، دلی کی تہاڑ جیل میں قید کسانوں کو رہائی مل گئی، متحرک نوجوان کارکن رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے احتجاج میں شامل تھے، مطالبات کی منظوری تک کاشتکاروں کے ساتھ رہیں گے۔
زرعی قوانین پر احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہوئے احتجاج میں شریک افراد پر کورونا پھیلانےکا الزام لگا دیا، متحدہ کسان مورچہ کے رہنما نے کہا ہے کہ تین کالے قوانین کی واپسی تک احتجاج چلے گا۔ مظاہرین نے دلی کے ارد گرد دھرنے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔