مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)
اسرائیلی حکومت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو تل ابیب شہر کی بستیوں کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ریلوے لائن کا منصوبہ تیار کرلیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے نقل و حمل کے نئے ذرائع جو (اسرائیل) کو گوش عتصیون ریلوے منصوبے کے حصے کی طرز پر ایک نیا ریلوے ٹریک بچھانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں غرب اردن کی شمالی علاقوں میں قائم کردہ بستیوں غوش دان کو تل ابیب سے ملانے پر کام کیا جائے گا۔ یہ ریلوے لائن جنوبی نابلس میں زعترہ چوکی سے تل ابیب تک تیار کی جائے گی۔اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے لیے کابینہ میں بجٹ کی منظوری نہیں لی گئی تاہم توقع ہے کہ کابینہ جلد ہی اس کی منظوری دے دے گی۔ گذشتہ ہفتے پہلی ”لائٹ ٹرین”گاڑیاں مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اشدود بندرگاہ پر پہنچی ہے۔ اس ریل گاڑی میں ایک وقت میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے۔