نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو نے باقاعدہ پیداوار کا آغاز کر دیا
نیو کلیئرپاور پلانٹ سے مئی تک مکمل استعداد 1145 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی
اسلام آباد(ویب نیوز)کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ ٹو نے باقاعدہ پیداوارکا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ سے قومی گرڈ کو 11 سو میگاواٹ ماحول دوست اور سستی بجلی دستیاب ہو گی۔ ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق کے ٹو پاور پلانٹ رواں سال مئی میں باقاعدہ کمرشل آپریشن کا آغاز کر دے گا۔کے ٹو پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ کینپ قومی گرڈ سے منسلک ہو گیا ہے۔ابتدائی طور پر 105میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے جبکہ اگلے ماہ کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔کراچی میں میگا واٹ کا تیسرا پلانٹ 2021 کے آخر میں نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگا۔وزیر توانائی عمر ایوب نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ٹویٹ میںوفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ٹو پاور پلانٹ( کینپ) قومی گرڈ (این پی سی سی)سے منسلک ہو گیا۔ ابتدائی طور پر 105 میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے۔عمر ایوب نے ٹویٹ میں لکھا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سے مئی تک مکمل استعداد کی 1145 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ پلانٹ سے کے الیکٹرک کو اپریل میں 500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی