واشنگٹن (ویب ڈیسک)

امریکی سینٹ میں غیرملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ مینیڈز نے امریکی وزیر دفاع کو خط لکھا ہے جس میں بھارت میں مسلم مخالف رویوں، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے اورپابندیاں لگانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق  امریکی سینیٹ قیادت نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوری اقدارسے ہٹنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیردفاع سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتشویش سےآگاہ کیا جائے،  امریکی سینیٹر   مینڈز نے امریکی وزیردفاع  سے اپنے دورہ بھارت میں کسانوں کا معاملہ بھارت سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔