کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 177پوائنٹس بڑھ گیا ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2ارب روپے ڈوب گئے
کراچی(ویب نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کارباری اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 177پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس44700پوائنٹس سے بڑھ کر44900پوائنٹس کی سطح پرجا پہنچا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 2ارب روپے ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے ابتدائی سیشن میں حصص کی خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی عبور کرتا ہوا 45100پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاتاہم سرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس اس حد پر برقرا رنہ رہ سکا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں اضافے کے باوجود سرمایہ گھٹ گیامگر67.78فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 177.22پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44724.09پوائنٹس سے بڑھ کر 44901.31پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30655.84پوائنٹس سے بڑھ کر30750.20پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس24.17پوائنٹس کی کمی سے18476.67پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھائو کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2ارب7کروڑ44لاکھ 218روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 79کھرب49ارب33کروڑ49لاکھ47ہزار4