کراچی(ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میںملاجلا رجحان رہا ۔ پا کستانی روپے کی قدر معمولی بڑھی ہے، انٹر بینک میں ڈالر معمولی سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 78 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 286 روپے پر برقرار ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں بدل گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40 ہزار 849 پر آ گیا۔