کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2735320ہو گئیں
کیسز12کروڑ42لاکھ96ہزارسے متجاوز،10 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار مریض شفایاب
نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ(ویب نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2735320ہو گئیں ،کیسز12کروڑ42لاکھ96ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں555945 ،کیسز3کروڑ5لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں295684ہو گئیں ،کیسز1کروڑ20لاکھ51ہزار سے زائد ہو گئے۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں160200ہو گئیں ،کیسز1کروڑ16لاکھ86ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں95391افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ66ہزار تک پہنچ گئے ۔برطانیہ میںاموات126172ہو گئیں ،کیسز43لاکھ1ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میںہلاکتیں92621ہو گئیں ،کیسز42لاکھ98ہزار تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں کورونا سے اموات میں105328ہو گئیں ،کیسز34لاکھ سے بڑھ گئے ۔سپین میںاموات73543ہو گئیں ،کیسزکی تعداد32لاکھ28ہزار 803تک پہنچ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔