غزہ (ویب ڈیسک)
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں نے بدھ کی صبح کو متعدد مقامات پر بمباری کی جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے مقام پر مزاحمتی تنظیم کے ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا۔ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے بئر سبع کے علاقے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں غزہ میں بمباری کی گئی ۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسلحہ سازی کی فیکٹری اور ایک عسکری مرکز کو بمباری سے تباہ کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے داغا ایک راکٹ بئر سبع میں گرا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق غزہ سے داغا راکٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے قریب گرا ہے جو ایک ہوٹل میں ایک تقریب میں شریک تھے۔