نیویارک (ویب ڈیسک)
پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کو دوبارہ منظم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے امن مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی کوششوں اور جنگ سے تباہ حال ملک میں سیاسی مفاہمت روکنے سے خبردار کیا ہے ۔پاکستانی مندوب نے تمام فریقوں پر زور دیاکہ وہ تشدد میں کمی کے لئے کام کریں کیونکہ اس سے افغانستان کے اندر اور باہر امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کے تناظر میں امن معاہدے کو ناکام بنانے اور افغان سرزمین کو اس کے ہمسائیوں کے خلاف استعمال کرنے کے خواہاں عناصر کا راستہ روکنا چاہیے۔