کسانوں کا نئی دلی میں قائم رکاوٹیں ایک بار پھر توڑنے کا اعلان ، پارلیمنٹ کے باہر فصل بیج کر دکھائیں گے،کر دیا،مودی سرکار کو چیلنج
نئی دہلی (ویب ڈیسک)
بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو جام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، جمعہ کو پورا بھارت بند ہو گا۔ دلی کے ارد گرد بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ مائیں شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں۔ کسان جمعہ کو کرفیو احتجاج کے دوران پورا بھارت بند کردیں گے۔ کسانوں نے نئی دلی میں قائم رکاوٹیں ایک بار پھر توڑنے کا اعلان کر دیا۔ کاشتکاروں نے مودی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر فصل بیج کر دکھائیں گے۔ دلی کے ارد گرد ٹکری ، سنگھو اور غازی پور بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔ مشرقی پنجاب سے ٹکری بارڈ پر خواتین شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں۔ کسان خواتین نے کہا کہ کاشتکاروں کی تحریک نے نئی نسل کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا سکھا دیا ۔دھرنے میں موجود کارکنوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔