راولپنڈی (ویب ڈیسک)
پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون اے میزائل 900 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، تجربے کا مقصد میزائل کے مختلف ڈیزائن اور یپرا میٹرز کو جانچنا تھا۔ شاہین ون اے میں جدید نیوی گیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔