وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 روز میں 2482 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار
4 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی، 32 ایف آئی آر درج
سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی:عثمان بزدار
لاہور(ویب نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 2 روز میں قبضہ مافیا کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائی کی گئی اور 2482 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی اور 32 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی 763 ایکڑ سرکاری اراضی واگزارکرائی گئی اور 18 مقدمات درج کئے گئے۔ خانیوال میں 96 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی 58 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ نارووال میں 2 کروڑ 76 لاکھ روپے مالیت کی 239 کنال اراضی واگزار کرائی گئی اور 6 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ راجن پو رمیں 8 کروڑ روپے مالیت کی 400 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ لیہ میں ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مالیت کی 22 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ جہلم میں 33 لاکھ روپے مالیت کی ڈیڑھ کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔ فیصل آباد میں 60 لاکھ روپے مالیت کی 49 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی اور 8 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ سیالکوٹ میں 2 کروڑ مالیت کی 6 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی۔ بہاولنگر میں 72 لاکھ روپے مالیت کی 4 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی اور ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ میانوالی میں پونے چار کروڑ مالیت کی 33 ایکڑ اراضی واگزار کرالی گئی۔ وہاڑی میں ایک ارب 39 کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کی 55 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی اور 2 مقدمات درج کئے گئے۔ راولپنڈی میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 3 ایکڑ اراضی اور اوکاڑہ میں 5 کروڑ روپے مالیت کی 20 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔ چنیوٹ میں 10 کروڑ روپے مالیت کی 83 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی جبکہ ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔سرکاری اراضی پر قابض افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ قبضہ مافیا کیخلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنائیں گے۔