مظاہرین کا مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عز م کا اظہار
نئی دہلی (ویب ڈیسک)
متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے پورا بھارت بند کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کسانوں نے متعدد علاقوں میں سڑکیں اور ٹرینیں روک کر احتجاج کیا گیا۔ متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر پورے بھارت میں بازار، شاپنگ مالز اوردکانوں کو تالے لگ گئے۔ ہڑتال کا وقت صبح چھ سے شام چھ بجے تک تھا۔ کسان رہنما درشن پال نے کہا کہ ان کا ملک گیر احتجاج پرامن ہے۔کاشتکاروں کو ٹریڈ یونین اور تاجرتنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ وکلا برادری، طلبا اور اپوزیشن بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گھر بار چھوڑ کر لاکھوں کسان دلی کے ارد گرد غازی پور، سنگھو اور ٹکری باررڈ پر موجود ہیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کسان تین متنازع قوانین کی واپسی کے لیے 26 نومبر سے سڑکوں پر ہیں۔