اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے یکم اپریل سے مقامی کال چارجز بڑھانے کا اعلان کردیا ۔ اس ضمن میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز میں 20پیسے کا اضافہ ہوگا۔پی ٹی سی ایل کے مطابق نئے نرخ کے بعد لینڈ لائن سے لینڈ لائن فی منٹ کال چارجز 1.50روپے ہوں گے۔ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 15پیسے اضافہ ہوگا۔اس ضمن میں پی ٹی سی ایل نے واضح کیا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل فون فی منٹ کال چارجز 2.65روپے ہوں گے۔