اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اتار چڑھائو آنے کے باعث امکان ظاہر کیاگیا کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا تخمینہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لٹرکمی کا امکان ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے کے مطابق  پٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔دوسری جانب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت قیمتوں میں ردوبدل نہ کرے۔