نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2779741ہو گئیں ،کیسز12کروڑ67لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں561142ہو گئیں ،کیسز3کروڑ8لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں307326ہو گئیں ،کیسز1کروڑ24لاکھ7ہزار سے تک پہنچ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں161275ہو گئیں ،کیسز1کروڑ19لاکھ8ہزار ہو گئے ۔روس میں97017افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 45لاکھ1ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںاموات126515 ،کیسز43لاکھ25ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میںہلاکتیں94275ہو گئیں،کیسز44لاکھ65ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں اموات 107256ہو گئیں،کیسز34لاکھ88ہزار ہو گئے ۔سپین میں 75010افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 32لاکھ55ہزار324تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 17 لاکھ 57 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔